ہائیکورٹ کے فیصلے سے عدلیہ،فوج اور عوام کی جیت ہوئی،فیاض چوہان

  ہائیکورٹ کے فیصلے سے عدلیہ،فوج اور عوام کی جیت ہوئی،فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے شریف برادران ہوا خوری ملک سے باہر لیکن حرام خوری ملک میں کرتے ہیں، ساری دنیا نے دیکھا کہ نواز شریف لندن کے ایک ہوٹل میں سارے خاندان اور سمدھی سمیت علاج کروا رہے ہیں، جب تنقید ہوئی تو ہوا خوری کا بہانہ بنا رہے ہیں، ان حالات میں بیگم صفدر اعوان کا اپنے والد کی عیادت کے لیے باہر جانے پر اصرار سمجھ سے بالاتر ہے،ہائیکورٹ کے فیصلے سے پاکستان کی عدالتوں، افواج پاکستان، سیاسی اداروں اور عوام کی جیت ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے ایک مقامی ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -