بلاول بھٹو نے عمرے کی سعادت  حاصل کرلی،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں 

  بلاول بھٹو نے عمرے کی سعادت  حاصل کرلی،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی اور روضہ رسولؐ پر حاضری کے بعد مکہ مکرمہ مسجد الحرام پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انکے ساتھ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر، قاسم یوسف گیلانی اور سندھ کے سابق معاون خصوصی غلام محمد بنگلانی بھی تھے، بعد ازاں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسجد الحرام میں نوافل ادا کئے، اس موقع پر انہوں نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور ملک میں امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔  اس سے پہلے جب بلاول مکہ مکرمہ پہنچے تو انکا استقبال سابق معاون خصوصی سندھ یوسف مستوئی، اسد اکرم، پی پی پی سعودی عرب کے صدر تصور چوہدری، نائب صدر اظہر شفیق، زمرد سیفی، الیاس اعوان، تکاثر، پی پی پی جدہ کے صدر راجہ اعجاز نے کیا۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -