لاہور ہائیکورٹ نے آئین و قانون کا بول بالا کیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئین و قانون کا بول بالا کیا

  



ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرویز مشرف کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا جو قانونی و آئینی تقا ضوں کو پورا کرتا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا پرویز مشرف وہ جرنیل ہیں جنہوں نے ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنے میں اہم رول ادا کیا اور بھارت کیخلاف نہ صرف جنگیں لڑیں بلکہ سینہ سپر رہے۔ وہ قومی ہیرو ہیں بغاوت کر ہی نہیں سکتے لہٰذا ثابت ہو گیا،خصوصی عدالت کی طرف سے انہیں دی گئی سزا نہ صرف غیر آئینی بلکہ غیر قانونی بھی تھی۔لاہور ہائی کورٹ نے ان کی سزا ختم کرکے آئین و قانون کا بول بالا کیا۔اس سے عدلیہ کے قد میں مزید اضافہ ہوا ہے، یہ فیصلہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

بیرسٹر سیف

مزید : صفحہ اول


loading...