ہائیکورٹ نے حق، سچ پر مبنی فیصلہ،تاریخ درست کی
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حق اور سچ پر مبنی فیصلہ دیا۔جب خصوصی عدالت کی طرف سے فیصلہ آیا تھا توا س وقت بھی اس فیصلے میں دئیے جانیوالے جج صاحب کے ریمارکس کو کسی بھی شخص نے پسند نہیں کیا تھا،ہائیکو ر ٹ نے وہ فیصلہ ختم کرکے تاریخ کو درست کردیا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پوری دنیا جانتی ہے پرویز مشرف نے پاکستان کے دفاع کو اپنے دور میں ناقابل تسخیر بنایا اور جب وہ آرمی چیف تھے تو بھارت ان سے ڈرتا تھا،پرویز مشرف نے پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
صداقت عباسی