آمدن سے زائد اثاثے، ایس ایس  پی سید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ  میں 22 جنوری تک توسیع 

آمدن سے زائد اثاثے، ایس ایس  پی سید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ  میں 22 جنوری ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ایس ایس پی سید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 جنوری تک توسیع کردی، نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم جنید ارشدکی ماں اور باپ کے نام بے نامی جائیدادیں ہیں، چیند ارشد پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہیں، ملزم کے وکیل نے کہا کہ سابقہ بیوی نے ایف آئی اے اور نیب میں درخواستیں دیں۔ پٹرول پمپ والد کے نام ہے، والد صاحب کے اثاثہ جات بھی جنید ارشد کے کھاتے میں ڈال دیئے گئے، ہمارے تمام اثاثہ جات ڈیکلیئرڈہیں، پٹرول پمپ والد صاحب نے ریٹائرمنٹ کے بعد بنایا تھا، جسے ایک سال بعد بیچ دیا گیا، نیب کے تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے کروڑوں روپے کی بنک ٹرانزیکشنز کیں حالانکہ ان کی پوری سروس کی تنخواہ ایک کروڑ بھی نہیں ہو گی،ملزم کے وکیل نے کہا کہ ان کے دو بینک اکاونٹس ہیں، سیلری ایک اکاؤنٹ سے دوسرے میں بھجواتا تھا، کروڑوں روپے والی کوئی بنک ٹرانزیکشن میں نے نہیں کی۔

 ریمانڈ میں توسیع

مزید : صفحہ آخر


loading...