لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو  اتھارٹی کو یوسف والا پاور پلانٹ سے سروسز سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو  اتھارٹی کو یوسف والا پاور پلانٹ سے سروسز ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کوچین کے اشتراک سے چلنے والے یوسف والا پاور پلانٹ سے سروسز سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا،جسٹس شاہد جمیل نے یہ عبوری حکم یوسف والا پاور پلانٹ کی درخواست پر جاری کیا، فاضل جج نے درخواست پر پنجاب ریونیو اتھارٹی سے جواب بھی طلب کرلیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پاور پلانٹ کو غیر قانونی سروسز سیلز ٹیکس کے نوٹس بھجوائے، پاور پلانٹ محکمہ ریلوے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، محکمہ ریلوے پاکستان بھر سے کوئلہ پاور پلانٹ کو سپلائی کرتا ہے، محکمہ ریلوے ایک وفاقی ادارہ ہے پی آر اے ٹیکس وصول نہیں کر سکتی، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے سیلز ٹیکس نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔

سروسز سیلز ٹیکس

مزید : صفحہ آخر