مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی

          مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست پر سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت آج 15جنوری کو ہو رہی ہے، جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔مریم نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کر رکھاہے کہ ان کے والد میاں نواز شریف بیرون ملک زیر علاج ہیں،درخواست گزار ان کی تیمارداری اور عیادت کے لئے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں،عدالت عالیہ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ وفاقی حکومت کو بھجواتے ہوئے اس بابت ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدائت کی تھی، یہ مہلت گزر چکی ہے۔ان کا نام بدنیتی سے غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے،نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام کالعدم کیا جائے،مریم نواز نے عبوری دادرسی کے طور پر استدعا کر رکھی ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلہ تک انہیں ایک بار چھ ہفتون کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ عدالت عالیہ نے اس درخواست پر پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں،امکان ہے آج حکومت کی طرف سے جواب پیش کیا جائے گا۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ آخر -