توہین عدالت کی درخواست پر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے رجسٹرار کو نوٹس، جواب طلب

  توہین عدالت کی درخواست پر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے رجسٹرار کو نوٹس، جواب ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے رجسٹرار طارق سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے، درخواست گزاروں حبیب اللہ اور کامران وغیرہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار طویل عرصے سے یونیورسٹی میں ملازمت کر رہے ہیں تاہم انکو ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالت نے ریگولر کرنے کی درخواستیں دادرسی کے لئے رجسٹرار یونیورسٹی کو بھجوائی تھیں، ابھی تک عدالت کے 24 اپریل 2019 کے حکم پر عمل درآمد

نہیں کیا جا رہا ہے اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت رجسٹرار یونیورسٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر رجسٹرار طارق سعید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...