اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد شعیب کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارمحکہ تعلیم میں فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ درخواست گزار کو تنخوا ہ کی ادائیگی نہیں کی جا رہی،درخواست گزار نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا،وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ عدالت کے حکم کے باوجود درخواست گزار کو ستمبر 2019 سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہیں اور عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد بھی نہیں کیا جا رہا ہے،وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواست پر کاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب

مزید : صفحہ آخر


loading...