لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کمیٹیوں کے سابق ملازمین کی درخواستیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوا دیں

لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کمیٹیوں کے سابق ملازمین کی درخواستیں سیکرٹری ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے میونسپل کمیٹیوں کے سابق ملازمین کی درخواستیں شنوائی کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو بھجوا دی ہیں، جسٹس امیر بھٹی نے الطاف حسین خانزادہ اور مدثر سمیت 32 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ وہ طویل عرصے سے مختلف میونسپل کمیٹیوں میں کام کر رہے ہیں موجودہ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت میونسپل کارپوریشن،کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کے چیئرمین اور مئیروغیرہ ختم کر دیئے ہیں، اب سیاسی بنیادوں پر درخواست گزاروں کی ملازمتوں کو بھی ختم کیا جا رہا ہے عدالت انکی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کرے اور انکے خلاف تادیبی کارروائی روکے۔

ملازمین میونسپل کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...