اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار جمیل عاصم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، یہ درخواست لیکچرار کی امیدوار مریم ارشاد کی جانب سے دائرکی گئی ہے، دائر درخواست میں وائس چانسلر اور رجسٹرار اوکاڑہ یونیورسٹی کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرٹ اور اہلیت رکھنے کے باوجود لیکچرار تعینات نہیں کیاجارہا، انٹرویو اور ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود بطور لیکچرار تقرری کا بھی لیٹر نہیں دیاجارہا ہے،درخواست میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ نے 12دسمبر2019کو وائس چانسلر اور رجسٹرار کو داد رسی کاحکم دیا تھا،وائس چانسلر اور رجسٹرار یونیورسٹی نے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرنے کا حکم دے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ آخر


loading...