سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی،کیس کی سماعت کرنے والے فل بنچ کے سربراہ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کی رخصت کے باعث پیشی لسٹ منسوخ کر دی گئی،یہ درخواستیں انسپکٹر رضوان قادر ہاشمی اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملوث دیگر پولیس اہلکاروں نے دائر کر رکھی ہیں،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ فوجداری اور انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت ایک وقوعہ کی تحقیقات کیلئے دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی،سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ٹرائل تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے، اس کیس کے 135 گواہوں میں سے 86 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، فرد جرم عائد ہونے کے بعد نئی تفتیش نہیں ہو سکتی، یاد رہے عدالت عالیہ پہلے ہی نئی جے آئی ٹی کے خلاف عبوری حکم امتناعی جاری کر چکی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -