توہین عدالت، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن لاہور کو نوٹس جاری، جواب طلب

توہین عدالت، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن لاہور کو نوٹس جاری، جواب طلب

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،درخواست گزار محمد اصغر کا موقف ہے کہ قبضہ مافیا نے اس کو سات مرلہ رہائشی پلاٹ پر تعمیر کی اجازت نہ دی،عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاون کو بھجوا ئی تھی،عدالت کے 29 مئی 2019 کے اس حکم کی ابھی تک تعمیل نہیں کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاون لاہور کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب طلب

مزید : صفحہ آخر