کرپشن سیکنڈل،نیب نے گجرات پولیس کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

  کرپشن سیکنڈل،نیب نے گجرات پولیس کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی)احتساب عدالت میں نیب نے گجرات پولیس میں 70 کروڑ روپے کرپشن سکینڈل کاریفرنس دائر کر دیا،عدالت نے سابق ڈی پی اوکامران ممتاز سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 جنوری تک توسیع کر دی،احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی،ملزمان میں سابق ڈی پی او کامران ممتاز، رمیض احمد، چن پیر، محمد افضال، محمد اشرف، فیاض احمد، اختر حسین شاہ شامل ہیں،اس کیس میں سابق ڈی پی او رائے اعجاز کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت منظور کی گئی تھی جبکہ دو ملزمان کو پلی بارگینگ کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

کرپشن سکینڈل

مزید : صفحہ آخر