پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ملازمین کو ریگولرکرنیکافیصلہ قانون کے مطابق کیاجائے،لاہور ہائیکورٹ

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ملازمین کو ریگولرکرنیکافیصلہ قانون کے مطابق ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواستیں کونسل کے چیئرمین کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،محمد حسن سمیت سات درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں تاہم حکومتی پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کو ریگولر نہیں کیا جا رہا، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت محکمہ کو درخواست گزاروں کو ریگولر کرنے کا حکم دے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد درخواستیں کونسل کے چیئرمین کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔

ملازمین ریگولر

مزید : صفحہ آخر


loading...