اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں نئی سال کاپہلا مقدمہ پٹواریوں کیخلاف درج 

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں نئی سال کاپہلا مقدمہ پٹواریوں کیخلاف درج 

  



 لاہور (اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں سال2020 کی پہلی ایف آئی آر پٹواریوں کیخلاف درج کرلی گئی، تفصیلا ت کے مطابق ریونیو ریکارڈ میں ٹیمپرنگ اور موضع کاہنہ کا سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔اینٹی کرپشن میں ظفر اقبا ل انجم نامی کاہنہ کے رہائشی نے انکوائری کیلئے درخواست دی تھی۔ پٹواریوں نے پرائیویٹ افراد سے سازباز کرکے 90کنال15مرلہ ار اضی کا ریکارڈ ٹیمپر کیاتھا۔ پٹواریوں نے جعلسازی سے غیر متعلقہ افراد کو کروڑوں روپے کی اراضی کا مالک بنا دیا۔موضع کاہنہ کا پٹواری خادم حسین،شوکت علی،گرداورمحمد اسلم،مفاد کنندہ محمد اشرف،محمد اصغر مقدمہ میں ملزم نامزد کر لیا گیا اور حسب روٹین ایک بار پھر 2020 کی آمد پر محکمہ مال کے پٹواریوں نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوے پہلی ایف آئی آر بھی حاصل کر لی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمد افنان نے ملز مان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا عندیہ دیدیا۔

پہلا مقدمہ  

مزید : صفحہ آخر


loading...