زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی پر حکومت سے جواب طلب

  زلفی بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعیناتی پر حکومت سے جواب طلب

  



اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی)زلفی بخاری کی تعیناتی پرعدالت نے دوہفتوں میں حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی ڈی سی ملازمین کی جانب سے حافظ عرفات چودھری ایڈووکیٹ اور کاشفہ نیاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔جج نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ بنایا گیا؟وکیل حافظ عرفات چوہدری نے موقف اپنایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے اور وفاقی حکومت کو اس کا اختیارنہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ چیئرمین بورڈ پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی بورڈ کا اختیار ہے اور کابینہ نے زلفی بخاری کی تعیناتی خلاف قانون کی۔وکیل حافظ عرفات کا کہنا تھا کہ مینجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی بغیر کسی اشتہار کے کردی گئی۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ زلفی بخاری کی بطورچیئرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی اور نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل کالعدم قرار دی جائے۔عدالت میں پی ٹی ڈی سی کے 14ملازمین نے تعیناتیاں چیلنج کی ہیں جب کہ نیشنل ٹورزم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل بھی چیلنج کی گئیں ہیں۔عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ آخر