نیب نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے اثاثوں کا ریکارڈ اکٹھاکرلیا

نیب نے لیگی رہنما جاوید لطیف کے اثاثوں کا ریکارڈ اکٹھاکرلیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے لیگی رہنما جاوید لطیف اور ان کی فیملی اثاثہ جات کا ریکارڈ اکٹھا کر لیا۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کے والد 90 کی دہائی میں بینک سے بطور اسسٹنٹ منیجر ریٹائر ہوئے اور ان کے اثاثے چند لاکھ سے زائد نہیں تھے۔ مگر جاوید لطیف کے سیاست میں آنے کے بعد ان کے اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہوا جس میں فلور ملز، پٹرول اور سی این جی پمپس اور زرعی رقبہ شامل ہے۔نیب ذرائع کا کہنا تھا زیادہ تر اثاثے جاوید لطیف کی والدہ، ان کے بھائیوں کے نام پر ہیں جن کی مالیت 3 سے 4 ارب روپے ہے۔

جاوید لطیف

مزید : صفحہ آخر


loading...