پاکستان، چین میں فرسٹ ایڈریسپانس سنٹرز کے قیام پر اتفاق 

  پاکستان، چین میں فرسٹ ایڈریسپانس سنٹرز کے قیام پر اتفاق 

  



اسلام آباد(آن لائن) چین کے سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ ہلالِ احمر پاکستان کیساتھ روابط اور تعاون کو فروغ دے کر انسانی خدمت کے سفر کو تیز کیاجائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ہلالِ احمر کے دوران چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرار الحق سے ملاقات میں کیا۔اِس موقع پر سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر پاکستان خالد بن مجید بھی موجود تھے۔ چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ چین، افغانستان، پاکستان کے نوجوانوں پر مشتمل سہ فریقی یوتھ فورم تشکیل دے کر باہمی روابط کو تقویت دی جائے گی۔ انہوں نے ہلالِ احمر کے چیئرمین ابرارالحق کو حکومت چین کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔ اِ س موقع پر ہلال ِاحمر کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ چین کی لازوال دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔ وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مستحکم اور روابط مضبوط ہوں گے۔ یوتھ فورم کے تحت رضاکاروں کو تربیت دی جائے گی۔ چین کے سفیر یاؤجنگ کو ہلالِ احمر کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ملاقات کے دوران فرسٹ ایڈریسپانس سنٹرز  کے قیام، ایمبولینس سروس رضاکاروں کی تربیت سمیت دیگر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

چینی سفیر 

مزید : صفحہ آخر


loading...