مودی پہلے اپنا اور والد کا برتھ سرٹیفکیٹ دکھائیں،انوراگ کشیپ

  مودی پہلے اپنا اور والد کا برتھ سرٹیفکیٹ دکھائیں،انوراگ کشیپ

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ ہدایتکار اور فلمساز انوراگ کشیپ نے متنازع شہریت کے قانون کیخلاف اپنے ردعمل میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ہی ان کے والد کا برتھ (پیدائشی) سرٹیفکیٹ دکھانے کا مطالبہ کردیا۔بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف ہر طبقے کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے،طلبہ سمیت سول سوسائٹی کے علاوہ بالی وڈ سے بھی متنازع اور متعصبانہ شہریت کے قانون کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے معروف ہدایتکار، فلمساز اور مصنف انوراگ کشیپ گذشتہ سال دسمبر میں اس متنا زع قانون کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سے آواز اٹھارہے ہیں اور مسلسل مودی سرکار کی متعصبانہ پالیسیوں پر تنقید کررہے ہیں۔اب انو راگ کشیپ نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے وہ اپنا اور والد سمیت پورے خاندان کے برتھ سرٹیفکیٹ قوم کو د کھائیں۔انو راگ کشیپ کا کہنا ہے کہ یہ سارے برتھ سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی نریندر مودی بھارت کے شہریوں سے شہریت کے کا غذ ا ت طلب کرسکتے ہیں۔بالی وڈ ہدایت کار نے مودی سرکار پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا یہ حکومت اس وقت ہی مذاکرات کرے گی اگر اسے بات کرنا آتا ہو، یہ لوگ کسی ایک بھی سوال کا سامنا نہیں کرسکتے، ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی نظام بنایا ہے۔ انہو ں نے بی جے پی حکومت کو نااہل حکومت قرار دیتے ہوئے کہا متنازع شہریت کا قانون ان کے نوٹ بندی والے منصوبے جیسا ہے، ان کا کوئی منصوبہ اور کوئی وڑن نہیں بس غنڈہ گردی ہے۔ خیال رہے اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، تپسی پنو اور  اداکار رتیش دیش اور سْشانت سنگھ بھی متعصبانہ قانون کیخلاف آواز اٹھاتے ہوئے مودی حکومت کو آئینہ دکھا چکے ہیں۔

انوراگ کشیپ

مزید : صفحہ آخر