عمران خان کٹھ پتلی،سیاسی طور پر خودکشی کرچکے،جاوید ہاشمی

  عمران خان کٹھ پتلی،سیاسی طور پر خودکشی کرچکے،جاوید ہاشمی

  



ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان ومسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آئین کو مخصوص افراد کے تحفظ کے لیے بنادیا گیا ہے، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے خلائی مخلوق کررہی ہے،جو خلائی مخلوق کی بات نہیں مانتا اس کو فیلڈنگ سے ہٹا دیا جاتاہے، پرویز مشرف غداری کیس میں لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق ہے،ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ دیکر حکومت کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے دھبوں کو دھو دیا ہے۔ جسٹس منیر کا نظریہ ضرورت آج تک نہیں مرا، عمران خان بیٹھ کر کبوتر اڑا رہا ہے اس طرح ملک نہیں چلتے۔ عمران خان کی تھوڑی سی عزت بچ جائے گی اگر وہ استعفیٰ دے دے۔ منگل کوملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان ایک کٹھ پتلی ہے اور وہ سیاسی طور پر خودکشی کرچکا ہے،عمران خان نے جنرل باجوہ کو تین سال توسیع جبکہ مشرف کیس میں بھی ساتھ دے دیاہے۔مشرف نے تین بار آئین توڑا ہے، پرویز مشرف کیس کی اپیل سپریم کورٹ میں بنتی تھی،اس کیس میں مشرف کے وکیل اور حکومت کے وکیل راضی ہیں،انہوں نے کہا کہ مشرف پر کیس کرنے پر راحیل شریف ناراض ہوئے تھے،میرا مشرف کیس میں وہی موقف ہے جو کبھی عمران خان کا تھا،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا رعب اور دبدبہ باقی نہیں رہا،مسلم لیگ اپنے بیانیے سے تھوڑا پیچھے آئی ہے۔آرمی ترمیم کا حصہ بننے پر دل گھائل ہوئے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کسی کی مناپلی نہیں یہ ایک سوچ ہے۔انہوں نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سیاستدانوں نے پہنچایا جبکہ چار مارشل لا نے ملک بچایا؟۔ ہماری تاریخ میں لیاقت علی خان، فاطمہ جناح، ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف یہ غداری میں آتے ہیں۔ مجھ پر بھی غداری کا مقدمہ چلایا گیا۔میں نے چھ سال جیل میں دوران قید مختلف اذیتیں برداشت کیں، رویو پٹیشن میں سپریم کورٹ نے مجھے سے تحریری معافی مانگی،ضمانت ملنے کے بعد مجھے آج تک غداری کے حوالے سے نہیں پوچھا گیا۔

جاوید ہاشمی 

مزید : صفحہ آخر


loading...