الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کیخلاف نا اہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی 

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کیخلاف نا اہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اوررکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکیخلاف نااہلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،درخواست گزار کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کی وجہ سے فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔خیال رہے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

 فریال تالپور

مزید : صفحہ آخر