معیشت میں بہتری سے افراط زر نیچے، مہنگائی پر قابو پانے میں مد د ملے گی: عبد الحفیظ شیخ

معیشت میں بہتری سے افراط زر نیچے، مہنگائی پر قابو پانے میں مد د ملے گی: عبد ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا  ہے کہ حکومت نے سماجی شعبے کیلئے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے فرانسیسی سفیر ڈاکٹر مارک بریٹی نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات میں فروغ، سرمایہ کاری کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں اصلاحات،مثبت نتائج سے فرانسیسی سفیر کو آگاہ کیا۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سے معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہوئی ہے، معیشت میں بہتری سے افراط زر نیچے، مہنگائی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔مشیر خزانہ کے مطابق حکومت نے سماجی شعبے کے لیے مختص بجٹ کو دوگنا کر دیا ہے، غریب طبقے کے لیے سستی اشیا، سستے علاج کے لیے اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے، مختلف شعبوں کی پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات بڑھا رہے ہیں، برآمد کنندگان کو سستے قرضے، بجلی، گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

 ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

مزید : صفحہ آخر