نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کا کوٹہ نہ بڑھ سکا، خرید و فروخت کرنیوالوں کو مایوسی

        نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کا کوٹہ نہ بڑھ سکا، خرید و فروخت ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) نئی مردم شماری کے مطابق پاکستان کا کوٹہ نہ بڑھ سکا،ابھی تک پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ  79ہزار 210ہے،حج کوٹہ کی خریدوفروخت کرنے والوں کو سخت مایوسی کا سامنا،نیا کوٹہ آنے کی صورت میں نئی کمپنیوں کو کوٹہ مل سکتا ہے،موجودہ کوٹہ میں کوئی گنجائش نہیں،ذرائع وزارت مذہبی امور، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے حج2020ء کیلئے 2019ء کا کوٹہ دو لاکھ بحال کرنے سمیت مزید کوٹہ دینے کی تحریری درخواست دے دی ہے،پاک سعودی عرب حج 2020ء کے ایم او یو میں سرکاری سکیم 60فیصد اور پرائیویٹ سکیم40 فیصد رکھنے کا معاہدہ ہوا ہے،گزشتہ سال سعودی حکومت نے 20ہزار کوٹہ بعد میں دیا تھا جسے گورنمنٹ نے ایم او یو کے مطابق 60فیصد اور40فیصد کے حساب سے تقسیم کرنے کی بجائے سارا زیادہ کوٹہ سرکاری سکیم میں استعمال کیا تھا جس سے سرکاری سکیم میں وزارت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،اس سال بھی سعودی ذرائع نے مزید کوٹہ دینے کا عندیہ دیا ہے کتنا ملے گا یہ کنفرم نہیں کیا گیا البتہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال کی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال 60فیصد اور40فیصد کی تقسیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اگر مزید کوٹہ ملتا ہے تو نئی کمپنیوں کو کوٹہ دینے سمیت پرانی کمپنیوں کا کاٹا گیا کوٹہ بحال کرنے اور50والوں کا کوٹہ بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ 

کوٹہ 

مزید : صفحہ آخر


loading...