باہمی اختلافات کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھایا، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے 

باہمی اختلافات کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھایا، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے 

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) تنگ نظری نہیں دکھائیں گے،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،فنڈز کے استعمال کے نظام کو شفاف بنائیں گے،خوبصورت روایات کی بنیاد رکھیں گے،مشاورتی عمل کو اپنائیں گے،ہوپ کی تشخص کی بحالی  حج آرگنائزر کے وقار میں اضافے ان کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار ہوپ اسلام آباد زون کے نو منتخب چیئرمین سینئر حج آرگنائزر قاضی جمیل جابر نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین الیکشن کمیشن ہوپ پاکستان محمد اصغر شیخ مبارک باد کے مستحق ہیں کامیابی کے ساتھ پُر امن انداز میں انعقاد کو یقینی بنایا،قاضی جمیل نے کہا کہ اب ہمای ترجیح  ہوپ کو مثالی بنانے میں ہے، ہمارے مرکزی چیئرمین حاجی شاہد رفیق با صلاحیت شخصیت ہیں امید کریں گے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،قاضی جمیل نے کہا کہ باہمی اختلافات کی وجہ سے بڑا نقصان اٹھایا ہے،مشاورتی عمل نہ ہونے سے بھی نقصان ہوا ہے،ہم مشاورتی عمل کو آگے بڑھائیں گے اور خود احتسابی بھی کریں گے، حسابات رکھنے اور سالانہ بنیادوں پر دینے کا شفاف نظام بھی لائیں گے،ہمارے لیے تمام حج آرگنائزر برابر اور قابل احترام ہیں،الیکشن کے بعد سب ہمارے ہیں اور ہم سب کے ہیں۔

قاضی جمیل جابر

مزید : صفحہ آخر


loading...