بھارت سے رہائی پانیوالے دو پاکستانی سکیورٹی حکام کے حوالے

بھارت سے رہائی پانیوالے دو پاکستانی سکیورٹی حکام کے حوالے

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر)بھارت نے دوپاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈرپرپاکستانی سکیورٹی حکام کے حوالے کردیا۔ذرائع  کے مطابق بھارتی حکام نے گزشتہ روز دونوجوانوں کو واہگہ بارڈرپر سکیورٹی حکام کے حوالے کیا۔رہائی پانے والے سجادحیدرکا تعلق لاہورکے علاقہ کوٹ لکھپت سے جبکہ مبشربلال قصورکے سرحدی علاقے کا رہنے والاہے۔ واضع رہے کہ پاکستان کی جانب سے 6جنوری کو 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہاکیا گیا تھا جس کے جواب میں بھارت کی طرف سے دوپاکستانی شہریوں کو رہائی مل سکی ہے۔

سکیورٹی حکام کے حوالے

مزید : صفحہ آخر