ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پرآئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

  ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پرآئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

  



  واشنگٹن(آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں یہ ممکنہ دورہ اقتدار میں آنے کے بعد صدر ٹرمپ کا پہلا دورہ بھارت ہو گا. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ فروری میں بھارت کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں خیال رہے کہ بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی واشنگٹن سے مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی سالانہ تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی جو ہر سال 26 جنوری کو منعقد کی جاتی ہے.بھارتی وزیر اعظم کی دعوت پر امریکی حکام نے ان دنوں صدر ٹرمپ کی مصروفیات سے آگاہ کر دیا تھا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کو دورے کی کھلی دعوت دی ہے اور دونوں ملک اس ممکنہ دورے کی تاریخیں منتخب کرنے پر کام کر رہے ہیں۔   

  ڈونلڈ ٹرمپ

مزید : صفحہ آخر


loading...