اکبری منڈی، ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار قتل

      اکبری منڈی، ڈکیتی میں مزاحمت پر دکاندار قتل

  



لاہور(کرائم رپورٹر) اکبری گیٹ کے علاقہ اکبری منڈی میں ڈّاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر دکاندار ناصر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔گزشتہ 14روز کے دوران شہر میں ڈکیتی کے دوران قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے جبکہ اس کے علاوہ شادباغ میں ڈاکوؤ فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار مدثر کو بھی شہید کر چکے ہیں۔اکبری ڈکیتی قتل میں پولیس نے کرائم سین اور فرا نز ک عملہ کے ہمراہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی،جبکہ شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیو ر ات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقہ میں دکاندار ناصر اپنی دکان پر موجود تھا اس دوران ڈاکو دکان میں گھس آئے اور واردا ت کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس سے دکاندار ناصر کے سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا. ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے یکی گیٹ نواز شریف ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے،علاوہ ازیں شہر میں ڈکیتی کی ورداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے رواں سال کے صرف  14روز میں شہر میں ڈکیتی کے دوران قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ نیا سال شہریوں کیلئے وبال بن گیا، جرائم پیشہ افراد بے قابو ہوگئے۔ وز یر اعظم عمران خان کی تعریف بھی کام نہ دکھا سکی اور سال نو کے پہلے چودہ روز میں کروڑوں روپے کی ڈکیتیاں ہوئیں، جبکہ مزاحمت پر تین فراد کو قتل بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈکیتی، چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے سے محروم ہوئے۔ ڈکیتی مزاحمت پر پہلا قتل 2 جنوری کو کوٹ لکھپت میں ہوا۔ ڈکیتی مزاحمت پر ہی دوسرا قتل 9 جنو ر ی کی رات سندر کے علاقے میں ہوا۔یکم جنوری کو مناواں میں کروڑوں روپے گھر سے لوٹ لیے گئے۔وزیراعظم کے بھانجے شیر شاہ خان کے گھر 4 جنوری ہفتے کو ڈکیتی ہوئی۔ سینئر صحافی امتیاز عالم کے گھر 5 جنوری اتوار کو ڈکیتی کی واردات ہو چکی ہے۔ دوسری طرف گزشتہ روزذرائع کے مطابق شما لی چھا ؤ نی کے علا قہ میں فیصل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لاکھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،ڈیفنس اے کے علا قہ میں عا رف کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،فیصل ٹا ؤ ن کے علا قے میں کا شف کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ60ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،قا ئد اعظم انڈ سٹر یل ایر یا کے علا قہ میں فا روق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن،مصطفی آ با د کے علا قہ میں روبن کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سا ما ن،کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں مجید کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ65ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن،جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ میں فیا ض کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ65ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن۔نصیر آ با د،چو ہنگ اورراوی روڈمیں گاڑیاں جبکہ شا د با غ،مستی گیٹ،ما ڈل ٹا ؤ ن،اچھر ہ،شا د ما ن،مسلم ٹا ؤ ن،وحد ت کا لو نی،بر کی،منا واں،غا زی آ با د،گڑھی شا ہو،با غبا نپو رہ،نصیر آ با د اورغا لب ما ر کیٹ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ڈاکے، قتل 

  

وارداتیں 

مزید : صفحہ آخر


loading...