ڈالر 3پیسے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو پونے 13ارب روپے سے زائد کا نقصان

  ڈالر 3پیسے مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو پونے 13ارب روپے ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کواتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد معمولی مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس11پوائنٹس کی کمی سے 43207 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جبکہ 49فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو12ارب 81کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورکاروباری حجم بھی پیرکی نسبت 31.80 فیصدکم رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 30انڈیکس2.45پوائنٹس کی کمی سے20030.06پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47.53پوائنٹس کی کمی سے29973.44پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ187میں کمی اور16میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب 81کروڑ47لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر80کھرب 80ارب58کروڑ58لاکھ روپے ہوگیا۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 10ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید400 روپے سستا ہوگیا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 89200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 343روپے کی کمی سے 76475روپے ہوگئی۔ادھرانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کے اضافے سے154.83روپے سے بڑھ کر154.86روپے اور قیمت فروخت154.93روپے سے بڑھ کر154.96روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے اور قیمت فروخت 155روپے برقرار رہی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : صفحہ آخر