قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کیلئے کے پی ک حکومت کومزید مہلت 

قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کیلئے کے پی ک حکومت کومزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے مزید وقت کی استدعا منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قبائلی اضلاع کی نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت تاخیر کر رہی ہے، اتنا عرصہ گزر چکا، ابھی تک کام مکمل نہیں ہو سکا۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے ملک اختر حسین نے کمیشن کو بتایا کہ اگر الیکشن کمیشن توجہ نہ دیتا تو یہ جو کام ہوا ہے وہ بھی نہیں ہونا تھا۔ مالاکنڈ کے 12 اضلاع میں سے 5 اضلاع کی رپورٹ بورڈ آف ریونیو کو بھیج دی ہے۔انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہے، حکومت کے پاس پیسے نہیں کہ وہ تنخواہیں دے۔ خیبرپختونخواکے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کتنا وقت آپ کو اور چاہیے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے پی کے کا کہنا تھا کہ 3 ہفتے کا مزید وقت دے دیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی۔
 خیبرپختونخوا

مزید :

علاقائی -