وزیراعلیٰ پنجاب کا آزاد کشمیرمیں بارشوں اور برفباری سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا آزاد کشمیرمیں بارشوں اور برفباری سے قیمتی انسانی جانوں ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 اظہار افسوس

مزید : علاقائی


loading...