منشیات دہشتگردی سے زیادہ خطرناک، وزیراعلٰی سندھ کا نوجوانوں کو متحرک، جہاد کرنے کا اعلان 

    منشیات دہشتگردی سے زیادہ خطرناک، وزیراعلٰی سندھ کا نوجوانوں کو متحرک، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)منشیات کی تباہ کاریوں کو روکنے کیلئے نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں خصوصاً کھیلوں کے ذریعے متحرک کرکے منشیات کیخلاف بھرپور جہاد کیا جائیگا۔ منشیات دہشتگردی سے زیادہ خطرناک اور ایک ایسا عفریت ہے جو خاندانوں کے خاندا ن تباہ و برباد کردیتا ہے اور اس کے اثرات نسل در نسل تباہ کاریوں کا سبب بنتے ہیں۔ اس عفریت کو روکنے اور ختم کرنے کیلئے حکومت سندھ بھرپور اور جنگی بنیاد و ں پر کام کررہی ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 22مارچ تا7اپریل2020،کراچی سے پشاور تک 14مراحل میں منشیات کیخلاف ہونیوالی ”17ویں ٹور ڈی پاکستان انٹرنیشنل اینٹی نارکوٹکس سائیکل ریس“ کے چیف آرگنائزر ملک کلیم احمد اعوان سے خصوصی ملاقا ت کرتے ہوئے کہی۔ کلیم اعوان نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سائیکل ریس کا مکمل پروگرام و نقشہ بھی پیش کیا جس پر وزیر اعلیٰ نے کلیم اعوان کو سندھ میں سائیکلسٹس اور منتظمین کوبین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کی یقینی دہانی کروائی اور کہا ریس کے انعقاد کیلئے مثالی سہولیا ت فر  ا ہم کی جائینگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کلیم اعوان کو نشان اعتراف کے طور پر ملنے والا پہلا سرکاری گولڈ میڈل 1994کے وزیر اعلیٰ انکے والد مرحوم عبداللہ شاہ نے دیا تھا۔ کلیم اعوان نے ملاقات کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خوا ہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی انسانیت اور پاکستان کی خدمات کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ اعلان

مزید :

علاقائی -