نئی دہلی، تلنگا میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کے درجنوں گھر نذر آتش کردیئے، مسجد پر بھی دھاوا

    نئی دہلی، تلنگا میں انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کے درجنوں گھر نذر آتش ...

  



نئی دہلی،کولکتہ(آئی این پی) بھارت میں شہریت ترمیمی قانون کیخلاف ظلم و جبر کے باوجود شہر شہر مظاہرے تھم نہ سکے۔بھارت کے صوبہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے شہر بھینسہ میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عادل آباد کے مسلم اقلیتی علاقہ میں قتل و خون کا بازار گرم ہوگیا۔علاقے میں مسلمان کسی اجتماع میں شریک تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے موقع کا فائدہ اٹھا کر مسجد پر دھاوا بول دیا۔ مسجد پرپتھراؤ کیا،موذن کو تشدد کا نشانہ بنایااور مسلمانوں کے گھروں کو جلا دیاگیاجس میں تقریبا 35گھروں کے جلنے کی خبر آئی ہے۔پورا شہر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے۔انٹرنیٹ سروس معطل ہو چکی ہے۔ادھر مغربی بنگال میں بی جے پی کے صدر اور رکن اسمبلی دلیپ گھوش نے ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ جن ریاستوں میں ان کی جماعت بی جے پی کی حکومت ہے وہاں شہریت ترمیمی ایکٹ کیخلاف احتجاج کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو گولیاں ماری گئیں۔

 گھرنذرآتش

مزید : علاقائی


loading...