جعلی اکاؤنٹس کیس، بینچ کے ایک جج کا سماعت سے انکار 

    جعلی اکاؤنٹس کیس، بینچ کے ایک جج کا سماعت سے انکار 

  



 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم خواجہ انور مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دور ان بینچ کے ایک معزز جج نے سماعت کر نے سے انکار کر دیا۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے مختصر سماعت کی۔درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے بنچ کے ایک معزز جج نے انکارکر دیا۔جسٹس عمرعطاء بندیال نے کہا بنچ کے ایک معزز رکن سماعت میں نہیں کرنا چاہتے۔درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ وکیل خواجہ انور مجید نے کہا آئندہ سماعت اگلے ہفتے رکھ لیں۔ بعد ازاں سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

جج سماعت انکار

مزید : علاقائی