ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا ایران کیخلاف کارروائی کا اعلان، یورپی ممالک نتائج کیلئے تیار ہیں: تہران

  ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی، جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا ایران کیخلاف کارروائی ...

  



برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) ایٹمی ڈیل کے معاملے پر ای تھری ممالک اور تہران کے درمیان پھر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کی جانب سے ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کے خلاف قوائد کے مطابق کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں تنازع کے حل کے میکانزم کے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یورپی ممالک اب بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب ایران نے یورپی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک اس عمل کا ناجائز استعمال چاہتے ہیں تو پھر وہ نتائج بھگتنے کیلئے بھی تیار رہیں۔ترجمان ایرانی وزار ت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی رو سے معاہدے کے تمام فریقوں پر مشتمل جوائنٹ کمیشن پندرہ دن کے اندر معاملے کے حل کا پابند ہے۔ کمیشن کی ناکامی کی صورت میں معاہدے میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ معاملے کو بیس دن میں حل کرنے کے پابندہون گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر پھر بھی معاملہ طے نہ پایا تو معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ 2015ء میں ہونیوالا معاہدہ ایران، امریکہ، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مابین ہوا تھا۔ ٹرمپ نے 2018ء میں معاہدے سے علیحدگی اختیار کرکے ایران پر اضافی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

یورپی ممالک دھمکی 

مزید : علاقائی