ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں، فیصل واوڈا
کراچی(آئی این پی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ کئی ہفتوں پہلے ہی ن لیگ کے رہنماں کی اصلیت بتا دی تھی نام نہاد جمہوری لوگ اپنی چوری بچانے کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، شاید وہ بھول گئے یہ 2013ہے نہ اس دور کے لوگ موجود ہیں، اس وقت وزیراعظم عمران خان ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹویٹر پر مریم نواز کی خاموشی ثابت کرتی ہے یہ بزدل لوگ ہیں، حکومت ان لوگوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دے گی، ان سے باتیں ہی کروا لو کہ ووٹ کو عزت دو۔
فیصل واوڈا