مذاق پر 1122 پر کال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ریسکیو 1122 ایمرجنسی سروس ہیلپ لائن پر ازراہ مذاق کالز کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریسکیو حکام نے ماتحت عملے کو ہدایت جاری کردی ہے کہ ہیلپ لائن پر ازراہ مذاق یا غیر ضروری کالز کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ریسکیو حکام نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ مستقل ازراہ مذاق کالز کرنیوالے افراد کی لسٹیں مرتب کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ریسکیو 1122 کو موصول ہونیوالی 90فیصد کالز ازراہ مذاق یا غیر ضروری تھیں۔دستیاب ڈیٹا کے مطابق ریسکیو پنجاب کو 2019 میں 2کروڑ 3 لاکھ 44ہزار 52کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 11لاکھ 92ہزار ایمرجنسی کالز تھیں۔