اشتہاریوں سمیت 3ملزم گرفتار 

اشتہاریوں سمیت 3ملزم گرفتار 

  



 لاہور (کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پو لیس نے بچے سے بداخلاقی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہار یوں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں دلاور عرف سودی، فرمان علی اور شہزاد شامل ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم دلاور عرف سودی کو گرفتار کیا۔ انویسٹی گیشن پولیس سمن آباد نے  2 اشتہاری ملزمان فرمان علی اور شہزاد کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی