فیکٹری ایریا، شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا 

فیکٹری ایریا، شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کر ائم رپو رٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں خاوند نے چھری کا وار کر کے بیوی کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں ڈولفن ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک خاتون زخمی حالت میں پڑی ہے۔ڈولفن ٹیم فی الفور موقع پر پہنچ گئی۔ ڈولفن کے اہلکاروں کو بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر نے چھری کے وار کرکے اپنی بیوی کو زخمی کیا ہے۔ ڈولفن اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے زخمی خاتون کے شوہر ملزم رمضان کو موقع سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور زخمی خاتون سمیرا کو ریسکیو 1122سے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم کو تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیا۔ 
زخمی کردیا

مزید :

علاقائی -