لاہور پولیس بھی مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کریگی

       لاہور پولیس بھی مسافروں کی ویڈیو ریکارڈ کریگی

  



 لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس بھی موٹروے پولیس کی طرح شہر میں مسافر گاڑیوں کی انٹری پر ہر مسافر کی ویڈیو اپنے کیمرے میں ریکا ر ڈ کرے گی۔ پہلے مرحلے میں بابو صابو شیراکوٹ چیک پوسٹ پر اسکا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ چیک پوسٹ سے گزرنے والی ہر بس میں سوار مسافر کا ڈیٹا لاہور پولیس اپنے پاس محفوظ کرے گی۔ واضح رہے کہ موٹروے پولیس ایک عرصے سے اس طریقے پر گامزن ہے۔ بابو صابو چیک پوسٹ کو ماڈل ای چیک پوسٹ میں تبدیل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ ای چیک پوسٹ میں پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو پہچانے گی۔

مزید : علاقائی