کینال روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق 

کینال روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے معمر شہری جاں بحق 

  



 لاہور (کر ائم رپو رٹر)مغل پورہ کے علاقہ کینال روڈ پر ٹریفک حادثہ میں معمر شہری جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے بزرگ شہری کو ٹکر ماردی۔ بزرگ شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ متوفی سڑک پار کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی، تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہوئی۔ پولیس نے متوفی کی لاش مردہ خانہ بھجوا کر اسکے لواحقین کی تلاش شروع کردی۔

مزید : علاقائی