جعلی سب انسپکٹر گرفتار کرلیا گیا 

جعلی سب انسپکٹر گرفتار کرلیا گیا 

  



 لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس نے جعلی سب انسپکٹرکو گرفتار کرلیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ملک مدثراحمد نامی ملزم سب انسپکٹر کی وردی میں تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس آنے پر مشکوک حرکات اور شناخت کی وجہ سے عملہ نے پوچھ گچھ کی۔ ایچ آر ایم میں ملک مدثر احمد کا بحیثیت پولیس ملازم کوئی ریکارڈ موجود نہیں ملا۔ ملزم ملک مدثر احمد کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مدثر احمد شوق کی خاطر سب انسپکٹر کا روپ دھارتا ہے۔ ملک مدثر پولیس یونیفارم میں مختلف سرکاری و نیم سرکاری دفاتر میں اپنے کام نکلواتا رہا۔ ملزم بذریعہ فون مختلف دفاتر اور لوگوں کو سب انسپکٹر کی حیثیت سے دھمکیاں بھی دیتا۔ ملک مدثر نے اپنی فیس بک پر پولیس آفیسر یونیفارم میں تصاویر بھی وائرل کیں۔ ملزم کو تھانہ لوئرمال پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی