پولیس نے تین لڑکیوں سمیت 4 مغویان کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا

      پولیس نے تین لڑکیوں سمیت 4 مغویان کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا

  



لاہور (کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس نے4 مغویان کو تلاش کرکے انکے ورثا کے حوالے کر دیا،انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے2 حقیقی بہنوں سحرش اور عائشہ کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا، انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے 20سالہ ارم کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کردیا، انویسٹی گیشن پولیس جنوبی چھاؤنی نے غلام عباس کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق مغویان ناراض ہو کر گھر چھوڑ گئے تھے جبکہ ورثاء نے بچوں کے اغواء کے مقدمات درج کروائے تھے۔

مزید : علاقائی


loading...