دوہفتے گزرنے کے باوجودشہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے میں پولیس کی لیت ولعل

دوہفتے گزرنے کے باوجودشہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے میں پولیس کی لیت ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے پیدل جانیوالے ایک شریف شہری نزاکت علی سے اسلحہ کے زور پر جان سے ماردینے کی نیت سے دھمکی دے کر قیمتی مو بائل فون لوٹ لیا افسوسناک امریہ ہے مقامی پو لیس نے دو ہفتے گزرنے اورایس ایچ او تیمور عبا س نے موقعہ واردات کی فوٹیج دیکھنے کے باوجودتاحال مقد مہ درج نہیں کیا۔بتایا گیا ہے کہ30 دسمبر 2019کی رات تقریباً نو بجے ڈیلی پاک بنکر کے سر کو لیشن مینجرنزاکت علی اپنے دفتر کی جانب پیدل جاتے ہوئے جب وہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب پہنچے تو ون ٹو فائیو موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے جان سے ماردینے کی نیت سے دھمکی دیتے ہوئے اس کا قیمتی موبائل لوٹ لیاجس پر نزاکت نے فوراً اپنے قریب واقع دفتر میں پہنچ کر ون فائیو پر کال کی ڈولفن اور مقامی ایس ایچ او اطلاع پاکر موقع پر پہنچے جہاں انھوں نے قریب واقع یونیورسٹی کی ایک دکان سے ڈاکوؤں کی واردات کی فوٹیج دیکھی اور درخواست لیکر چلے گئے جس کا آج تک مقد مہ درج نہیں کیا گیا متاثرہ شخص نے آئی جی،سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن سے واقعہ کا نوٹس لینے اور مقد مے کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس لیت و

مزید : علاقائی