ڈولفن ٹیم نے ڈکیتی واردات ناکام بنا دی،دو ملزم گرفتار، تیسرا فرار

ڈولفن ٹیم نے ڈکیتی واردات ناکام بنا دی،دو ملزم گرفتار، تیسرا فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)ڈولفن ٹیم نے واردات کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم گرین ٹاؤن سیکٹر سی2 میں معمول کی گشت پر تھی کہ تین ملزمان کو دکان کے تالے توڑ کر واردات کی کوشش کر رہے تھے ملزمان نے ڈولفن اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کر کے بھا گنے کی کوشش کی۔ ڈولفن اہلکاروں نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ملزمان میں جمشید، عرفان شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔
واردا ت کوشش

مزید :

علاقائی -