اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور:الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم، معذور سٹوڈنٹس میں خوشی کی لہر

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور:الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم، معذور سٹوڈنٹس میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاول پور(بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چیئر سکیم برائے یونیورسٹی طلبہ وطالبات کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے طلباء کے لیے ویل چیئر تقسیم کرنے کی تقریب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے گھوٹوی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کی جامعات سے تعلق رکھنے والے 21طلبہ وطالبات میں الیکٹرک ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری (بقیہ نمبر5صفحہ12پر)

تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، وائس چانسلر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر صائقہ امتیاز آصف، وائس چا نسلر، گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور اور درِشہوار سدوزائی پراجیکٹ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر سمیع اللہ چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپیشل طلبہ وطالبات ملک وقوم کا اثاثہ ہیں اور یہ بات اُن کی تعلیمی قابلیت اور صلاحیت سے روزروشن کی طرح عیاں ہے۔ہمارے طلبہ وطالبات کی محنت، لگن اور ٹیلنٹ قوم کے سنہرے مستقبل کی علامت ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی تعلیم وتربیت اور ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے تمام تر سہولیات بہم پہنچائیں۔ موجود ہ حکومت وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اسپیشل افراد کو معاشرے میں بھرپور اور فعال کردار دلانے کے لیے کوشاں ہے۔خصوصاً سپیشل طلبہ وطالبات کے لیے جامعات میں مفت تعلیم، وظائف اور ویل چیئر جیسی سہولیات کی فراہمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کی جانب سے خصوصی طلبہ وطالبات کے لیے سہولیات کی فراہمی خصوصاً جامعہ اسلامیہ میں ایسے طلبہ وطالبات کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کی تعریف کی۔ اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ دُرِ شہواردوزائی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان الیکٹرک ویل چیئر سکیم برائے یونیورسٹی طلبہ وطالبات کے پہلے مرحلے میں پورے ملک میں 208ویل چیئر تقسیم کی گئیں اور جن میں جنوبی پنجاب کے طلبہ وطالبات کو آج کی تقریب میں 21ویل چیئر دی جا رہی ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال کے بقول ہر فرد ملک وقوم کے مقدر کا ستارہ ہے۔ ہمارے خصوصی طلبہ وطالبات بھی اپنی محنت، ذہانت اور لیاقت کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور معاشرے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے مکمل طور پر اہل ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی وائس چانسلر نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فروغ تعلیم میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کے لیے وظائف اور دیگر فلاحی اقدامات جاری کیے ہوئے ہیں۔ اس وقت ایک اندازے کے مطابق ملک میں 22لاکھ سپیشل افراد ہیں جن میں 22ہزاریونیورسٹی طلبہ وطالبات ہیں۔ ان کے لیے سہولیات کی فراہمی انتہائی خوش آئند ہے۔ اس موقع پر سپیشل طلبہ وطالبات میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے الیکٹرک چیئر کی فراہمی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں پُروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
خوشی