ایجوکیشن ایکٹ: پرائیویٹ سکول10فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند

      ایجوکیشن ایکٹ: پرائیویٹ سکول10فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند

  



خان پور(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے حلقہ پی پی 258 خان پور میاں شفیع محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایجوکیشن ایکٹ 2014سیکشن 13کے تحت تمام پرائیویٹ اسکول 10فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دینے کے پابند ہیں لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا حکومت کی صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے (بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

سے میں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد کو لیٹر کے ذریعے گزارش کی ہے کہ اس ایکٹ کے تحت ضلع رحیم یارخان کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو پابند کیا جائے کہ اپنے اسکولوں 10فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دیں جس پر ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان علی شہزاد نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سی او ایجوکیشن کی مشاورت سے اس ایکٹ کی روشنی میں عملدرآمد کروائیں گے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو پابند بنایا جائے گا کہ 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت تعلیم دیں۔

پابند

مزید : ملتان صفحہ آخر