جعلی افسر بن کرمختلف محکموں میں ”کارروائیاں“حاصل پورسے فراڈ یا گرفتار

جعلی افسر بن کرمختلف محکموں میں ”کارروائیاں“حاصل پورسے فراڈ یا گرفتار

  



ملتان(وقائع نگار)قومی احتساب بیورو ملتان کا جعلی افسر بن کر مختلف محکموں کے افسران پر غیر قانونی کام کروانے کا دباؤ ڈالنے والا شخص ایک بار پھر حاصل پور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک سال قبل بھی ملزم محمد ندیم کو نیب ملتان نے جعلی ڈی جی نیب بن کر مختلف لوگوں کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ضمانت پر رہائی پانے کے بعد مذکورہ ملزم نے پھر سے وہی کام شروع کردیا۔جس کو پھر(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم ندیم نے لاہور پہنچ کر خود کو نیب ملتان کا افسر ظاہر کرکے ایف بی آر لاہور اور واپڈا کے افسران پر غیر قانونی کام کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کیاہوا تھا۔جس پر نیب ملتان انٹیلیجنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر