انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈسٹیشن لگانے کیلئے صنعت کار تعاون کریں، انجینئر طاہر محمود

  انڈسٹریل اسٹیٹ میں گرڈسٹیشن لگانے کیلئے صنعت کار تعاون کریں، انجینئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) میپکو انجینئر طاہر محمود نے کہاہے کہ تکنیکی خرابی پر صنعتی میٹر مفت تبدیل کررہے ہیں۔بی ون میٹر 24 گھنٹوں میں لگا کردے رہے ہیں۔صنعتکاروں کے مطالبہ پر بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ بڑھا رہے ہیں،،ہمیں بھی ایک ایک پائی کی ریکوری کاحساب دینا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ظہرانہ تقریب سے خطاب (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

کرتے ہوئے کیا۔انجینئر طاہر محمود نے کہاکہ ہماری بھی کچھ مجبوریاں ہیں اور ہمیں بھی آگے جواب دینا پڑتا ہے۔ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جارہا ہے۔پہلے بجلی خریدکرتے ہیں جس کے بعد 30 سے 45 دنوں میں ہمیں ادائیگیاں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25،50 اور 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمر وافر مقدار میں موجودہیں۔فیکٹری مالکان کے ٹرانسفارمر اگرخراب بھی ہوگئے ہیں تو میپکو کی ورکشاپ میں ادائیگی کرکے فوری مرمت کرواسکتے ہیں۔البتہ 400 اور 600 کلوواٹ ٹرانسفارمرکی دستیابی میں کچھ مسائل ہیں اوراگر یہ ٹرانسفارمر خراب ہوجاتے ہیں تو صنعتکار پہلی کوشش یہ کریں کہ جس کمپنی سے خریدکیاہے ٹرانسفارمروہاں سے مرمت کروائیں نہیں تومیپکو میں ادائیگی کرکے ہماری ورکشاپ سے بھی ٹرانسفاردرست کرواسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صنعتکاروں کے ریلیف کے لئے بی ون میٹراپلائی کرنے کے 24گھنٹے میں لگادیں گے۔اگرکوئی اہلکاراس میں تاخیرکرکے توفوری نوٹس میں دیں اس پرایکشن لیں گے۔صنعتکاروں کے مطالبہ پرانہوں نے صنعتی بلوں کی تاریخ بڑھاتے ہوئے کہاکہ بی ٹو کنکشن کے بلوں کی مقررہ تاریخ 25کردی ہے۔اب صنعتکاربھی اس بات کویقینی بنائیں کہ مقررہ تاریخ تک بل جمع کرادیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ QTR ٹیکس کونیپرانے ٹیرف کاحصہ بنادیاہے اور صارف نے اس ٹیکس کو ہرصورت جمع کروانا ہے،ہم اس حوالے سے یہ ریلیف دے سکتے ہیں کہ تین اقساط بنادیں۔اگرحکومت یہ ٹیکس معاف کردیتی ہے توہم اس کووصول نہیں کریں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ صنعتی میٹر تکنیکی بنیادوں پرخراب ہوتو اس کی تبدیلی بغیر کسی چارجز کے ہے۔اگر میٹرکی ٹمپرنگ کی گئی ہو یا لوڈ بڑھ جانے سے میٹر جل جائے ان دو صورتوں میں صارف میٹرکی قیمت اداکرنے کاپابندہے۔انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل سٹیٹ میں اگر صنعتکار تعاون کریں اورپیسے اداکریں توبہت جلد گرڈسٹیشن بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبر تا فروری مرمت کا شیڈول ہوتاہے۔گرمیوں کا سیزن شروع ہونے پرکوشش ہوتی ہے کہ شٹ ڈا?ن نہ کیاجائے۔آئندہ شٹ ڈا?ن کی تشہیر کے لئے ریڈیو اور کیبل کوبھی استعمال کیاجائے گا۔انجینئر طاہر محمود نے توجہ دلانے پرکہاکہ ماہ جنوری کے بعد گھریلو کنکشن دو ہفتوں میں جاری کردیاجائے گا۔ٹیوب ویل کنکشنوں کی فراہمی میں بعض مسائل درپیش ہیں تاہم ان مسائل پر بھی قابو پایا جارہا ہے۔ میپکو اوسطاََ 2000 ٹیوب ویل کنکشن سالانہ جاری کررہاتھاجوکہ اس سال 6000 کی ریکارڈ تعداد تک جاپہنچا۔قبل ازیں صدر ایوان شیخ فضل الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میپکو نے 20،50،100 اور 200 کے وی اے ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے ایک پالیسی بنائی تھی جس میں کچھ تبدیلی کی وجہ سے 15 سے 30 دن تک مرمت میں لگ جاتے ہیں۔اس وقت بی ون،بی ٹو اوربی تھری،صارفین کے لئے ATB باکس کے اندر میٹر لگا ہواہے جس کی خرابی کی وجہ سے اس میٹر کو کھولنے کے لئے متعلقہ ایس ڈی او کو درخواست دینا پڑتی ہے جس میں سات سے آٹھ دن لگ جاتے ہیں۔اس طریقہ کار کو آسان کیاجائے۔انڈسٹریل صارفین کے لئے ہر ماہ ادائیگی کی تاریخ بڑھائی جائے۔ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کا گرڈ اوور لوڈ ہوچکا ہے اور نیا گرڈ قائم کیاجائے۔اس موقع پرخواجہ محمد یوسف،خواجہ محمد عثمان،شیخ ندیم،مرزااحمد علی،شیخ فاروق سمیت دیگرصنعتکاربھی موجودتھے۔
انجینئر طاہر محمود