پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے غیرقانونی کیمپس میں نئے داخلوں پرپابندی زیرتعلیم طالب علموں کومکمل تحفظ حاصل

پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے غیرقانونی کیمپس میں نئے داخلوں پرپابندی زیرتعلیم ...

  



لاہور (پ ر)سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے شائع کردہ بیان جس میں نجی جامعات کے غیر قانونی سب کیمپسسز میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سے ان کیمپسسز(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

میں زیر تعلیم طالب علموں اور ان کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفرڈال نے کہا کہ نجی جامعات کے غیر قانونی کیمپسسز میں نئے داخلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم اس پابندی سے تا حال زیر تعلیم طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں پرکوئی اثر نہیں پڑیگا۔ اور ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ چنانچہ ان غیر قانونی سب کیمپسسزمیں ذیر تعلیم طالب علم اور ان کے والدین افواہوں پر کان نہ دہریں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...